بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

9 مئی کے ملزمان کو ایسی سزا ملے گی کہ کوئی رہتی دنیا تک ایسی حرکت نہ کرسکے: وزیراعظم

11 جون, 2023 20:06

لاہور: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، ایسی سزا ملے گی کہ کوئی رہتی دنیا تک ایسی حرکت نہ کرسکے۔

لاہور اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور کے 14 میں سے آج پہلے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا، 2018 کے الیکشن میں دھاندلی سے ایک فسطائی حکومت آئی، ترقی کے سارے منصوبے ٹھپ ہوکر رہ گئے، فسطائی حکومت نے ایسے شاندار منصوبوں کو بند کردیا، منصوبوں کو بند کرکے نیب کی پیشیاں لگوائیں گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترک سرمایہ کار شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کریں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے: وزیراعظم

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا کہ لاہور کو صاف کرنے کا جرم کیوں کیا، نواز شریف کی قیادت میں ملک میں سڑکوں کے جال بچھے، نواز شریف کی قیادت میں ہونے والی ترقی کو ختم کردیا گیا،پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور میں ترقی کو ختم کیا گیا، نواز شریف نے ملک میں اندھیرے ختم کرکے سی پیک شروع کیا، دھاندلی کی پیداوار حکومت نے ہمارے تمام منصوبے بند کردیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کی کوشش کی، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں کو توڑدیا، کورونا کے دوران دنیا میں گیس سستے داموں مل رہی تھی، سابق حکومت نے نہیں سوچا کہ سستی گیس خرید کرعوام کو ریلیف دوں، گزشتہ حکمران صرف ہمیں جیلوں میں ڈالنے کاسوچتا رہا، مجھے امید ہے آئی ایم ایف کا معاہدہ اسی مہینے میں ہوگا، اگر کسی وجہ سے تاخیر ہوئی تو میں پھر آپ سے خطاب کروں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کسی دشمنی سے کم نہیں تھے، کبھی کسی نے فوجی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا، 9 مئی کو جو ہوا وہ 75 سال میں دشمن بھی نہ کرسکا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، ایسی سزا ملے گی کہ کوئی رہتی دنیا تک ایسی حرکت نہ کرسکے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔