کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کا انجن ٹریک سے اتر گیا
گھوٹکی: کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کا انجن ٹریک سے اتر گیا، 55 اپ گرین لائن ایکسپریس اور 37 اپ فرید ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔
ریلوے حکام کت مطابق گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس لوپ لائن پر موجود تھی، فرید ایکسپریس کو کراس کرتے ہوئے انجن ٹریک سے اتر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کی کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی پر تحقیقات تاخیر کا شکار
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انجن ٹریک سے اترنے کی وجہ سے مین اپ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے، ٹریک کو جلد از جلد بحال کیا جائے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








