بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

کوٹلی میں زائرين کی بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 17زخمی

12 جون, 2023 12:16

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کے شہر کوٹلی میں ناڑ کے قریب زائرين کی بس کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نيرياں شريف کے عُرس سے واپس جانے والے زائرین کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

اس حادثے میں 9 زائرین جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے،ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بس ميں 35 سے زائد زائرين سوارتھے۔

جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے،زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال میرپور منتقل کردیا گیا۔

اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ پڑھیں : عمان میں بس حادثہ، چار افراد ہلاک، معتدد زخمی

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔