سزا دینا عدلیہ کا کام ہے ہم صرف اپنا کام کرتے رہیں گے: چیئرمین نیب
لاہور: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہےکہ ہم خاموشی کے ساتھ اپنے کام میں لگے رہیں گے جب کہ ملزمان کو سزا دینا عدلیہ کا کام ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم پہلے نیب کی اور اپنی اصلاح کررہے ہیں، قوم نے ہمیں جو ذمہ داری دی ہے اس کو پورا کریں گے، متاثرین کی مدد کے لیے نئی پالیسی بنارہے ہیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک میں کرپشن بڑھتی جا رہی ہے لیکن کرپشن کیسز میں ریکوریز بڑھ رہی ہیں، نیب افسران کم سے کم وقت میں کیسز نمٹائیں، میرا وعدہ ہے کہ نیب کو اس کا کھویا ہوا وقار واپس دلائیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل مقصد کرپشن اور وائٹ کالر جرائم کا خاتمہ ہے اور اس ضمن میں ہماری کوششوں کے نتائج کچھ عرصے بعد نظرآجائیں گے۔
انھوں نے کہ ہم خاموشی کے ساتھ اپنے کام میں لگے رہیں گے، ملزمان کو سزا دینا عدلیہ کا کام ہے۔
یہ پڑھیں : بشریٰ بی بی نے نیب نوٹس میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








