بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

بڑے بھائی کی حیثیت سے سندھ کی مدد کی ذمہ داری نبھائیں گے:محسن نقوی

13 جون, 2023 12:30

لاہور:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کیا ہے اور سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے سمیت پنجاب کے متعلقہ ادارے مدد کیلئے حاضر ہیں،ساحلی علاقوں سے آبادی کے انخلا کے حوالے سے بھی سندھ حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں،بڑے بھائی کی حیثیت سے سندھ ہر ممکن مدد کی ذمہ داری نبھائیں گے،محسن نقوی

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، ضرورت پڑنے پر آگاہ کریں گے ۔

یہ پڑھیں : ساحلی علاقے آندھی، سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں: این ڈی ایم اے

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔