9مئی پاکستان پر قبضہ کرنے کی کوشش تھی جو ناکام ہوگئی : راناثنااللہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ 9مئی پاکستان پر قبضہ کرنے کی کوشش تھی،9مئی فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش تھی،عوامی ردعمل ان کے حق میں نہیں آیا، شرپسند، سرکشی کے مرتکب افراد کیخلاف قانون حرکت میں آچکا ہے۔
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ رمنا میں ایک ایف آئی آر درج ہوئی تھی ،فوجی افسر، وزیراعظم اور میرے خلاف قتل کا الزام لگایا گیا ،چیئرمین پی ٹی آئی الزامات کے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے، قتل کے غلط الزامات لگائے۔
وزیر داخلہ نےکہا کہ جے آئی ٹی نے ان کو جھوٹا اور مکار قرار دیا،تمام بیانات اور ویڈیوز کو انہوں نے درست قرار دیا، فوج کے سربراہ، ادارے کیخلاف بھی جو گھٹیا الزام لگائے ان سب باتوں کو تسلیم کیا، کسی جگہ پر انہوں نے نہیں کہا کہ یہ میری آڈیو ، ویڈیو نہیں ہر چیز کو تسلیم کیا،ساتھ میں یہ بھی بیان کیا کہ ان چیزوں کا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔
انھوں نے کہا کہ وہ سارا بیان تحریری طور پر لیا گیا جس پر انہوں نے دستخط کیے، یہ الزامات لگانے جھوٹ بولنے میں کوئی مثال نہیں رکھتے، اس نے فوج کے اعلیٰ افسر کے نام لیکر نوجوان نسل کو گمراہ کیا، آڈیو، ویڈیوز سمیت لوگوں کے بیانات موجود ہیں،جلد پیشرفت ہوگی انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔
یہ پڑھیں : ایجنسیوں نے دو طرح کی منصوبہ بندی کی گفتگو پکڑلی، اس پر آج رات عمل ہونا تھا: وزیر داخلہ
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








