بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

کسی الزام کا کوئی ثبوت یا شواہد نہیں : چئیرمین پی ٹی آئی

13 جون, 2023 10:45

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کے آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 255/23 میں تحقیق کی گئی اور انہیں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی گئی ،جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو حساس ادارے کے سینئر افسرکا نام لےکربے بنیاد الزامات لگانے والے ان کےکلپ دکھائےگئے، انہوں نے جے آئی ٹی کے سوال پر ویڈیو کلپس کی ذمہ داری قبول کی۔

عمران خان نے کہا کہ ویڈیو میں عائد الزامات سے متعلق ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، مجھے حساس ادارےکے سینئر افسر نے براہ راست دھمکی نہیں دی، کسی کے بتائے جانے پر الزامات لگائے۔

عمران خان نے جے آئی ٹی کو بتایا کسی الزام کا کوئی ثبوت یا شواہد نہیں ہیں، حساس ادارے کے سربراہ کی پریس کانفرنس پر ان پر الزامات لگائے، حساس ادارے کے سینئر افسر سے کبھی ملاقات نہیں کی۔

عمران خان سے جے آئی ٹی نے پوچھا ڈرٹی ہیری کسےکہتے ہیں اس پر انھوں نے بتایا کہ عسکری حساس ادارےکے سینئر افسرکو ڈرٹی ہیری کہتا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کو کہا کہ تمام ویڈیو کلپ کی ذمہ داری قبول کرتاہوں جس کے بعد جےآئی ٹی حکام نے تمام سوالات اور ان کے جوابات پرچیئرمین تحریک انصاف سے دستخط کرائے۔

یہ پڑھیں : وسیم اکرم پلس عثمان بزدار بھی عمران خان کو چھوڑ گئے

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔