کوسٹل علاقوں میں یہ طوفان ضرور ٹکرائے گا :شیری رحمان
وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کوسٹل علاقوں میں یہ طوفان ضرور ٹکرائے گا ، تمام ادارے الرٹ ہیں۔
اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ سمندری طوفان کو کافی دن سے مانیٹر کررہے ہیں، این ڈی ایم اے کے چیئرمین بھی ہمارے ساتھ کام کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ طوفان غیر متوقع طور پر رفتار اور راستہ بدل سکتے ہیں، طوفان اب تھوڑا بہت پاکستان کی طرف رخ کرچکا ہے، بلوچستان کی طرف شدت کم ہے ،سندھ میں خطرات اب بھی ہیں، پی ڈی ایم اے کی ہر 3 گھنٹوں بعد میٹنگ ہورہی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ وقت کے ساتھ طوفان کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ،سندھ کے ساحلی علاقے سمندری طوفان سے متاثر ہوسکتے ہیں ، کل تک سمندری طوفان کے رخ کا پتہ چل جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طوفان 15جون کو کیٹی بندر کے علاقوں سے ٹکرائے گا،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے ،کوشش ہے لوگوں کو پکی تعمیرات میں منتقل کیا جائے ۔
یہ پڑھیں : سمندری طوفان کراچی کے قریب آنے لگا، سمندر میں 40 فٹ بلند لہریں
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








