سمندری طوفان: کراچی کے ساحل سے دور،موسلادھار بارش کا امکان
سمندری طوفان بپر جوائے کا کراچی سے فاصلہ بڑھ گیا ہے اور طوفان اب کراچی کے جنوب سے 370کلومیٹر دور ہے،محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بپرجوئے کراچی کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا لیکن طوفان کا اثر نظر آئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلے سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 340کلومیٹر دور تھا، طوفان ٹھٹہ کے جنوب سے 355کلومیٹر اور کیٹی بندر کے جنوب ، جنوب مغرب سے 290 کلومیٹر دور ہے۔
طوفان کے سبب ہاکس بے کے سمندرمیں طغیانی بڑھ گئی ہے جب کہ منوڑہ جانے والا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں بونداباندی ،کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں آج سے 16 جون کے درمیان آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس دوران اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
بپرجوائے سے جاتی، کھارو چھان اور شاہ بندر کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں، بدین اور ٹھٹہ کی ساحلی بستیوں میں بھی تیز ہوائیں چل رہی ہیں، تیز ہواؤں سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے پول گرگئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
بدین میں زیروپوائنٹ،گگونگھڑو، چک 57، بھگڑا میمن سمیت ساحل پر آباد علاقوں سے انخلا مکمل کرالیا گیا ہے۔
شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیاجارہاہے،سمندری طوفان کراچی سے د ور اورکیٹی بندر کے نزدیک ہوتا جارہاہے،سمندری طوفان کراچی سے 370کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
یہ پڑھیں : ساحلی علاقے آندھی، سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں: این ڈی ایم اے
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








