سمندری طوفان کراچی سے چند سو کلو میٹر دور، کل سندھ کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا
کراچی : سمندری طوفان بائپرجوائے کراچی سے 350 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے ،یہ طوفان کل کیٹی بندر کی ساحلی پٹی سے گزرے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان پرسوں بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا، طوفان کے گرد 140 سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 30 فٹ سے زائد بلند لہریں طوفان کو غیر معمولی بنا رہی ہیں، 29 سے 30 سینٹی گریڈ سطح سمندر کا درجہ حرات طوفان کیلئے سازگار ثابت ہورہا ہے،کل سے16 جون تک کراچی میں 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کو کیٹی بندر کے ساحل پر 8 سے 12 فٹ اونچی لہریں اٹھیں گی،طوفان کے باعث کیٹی بندر کے نشیبی بستیوں کے ڈوبنے کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات نے 17 جون تک ماہی گیروں کو کھلے سمندر کا رخ نہ کرنے کا کہا ہے۔
یہ پڑھیں : سمندری طوفان کراچی کے قریب آنے لگا، سمندر میں 40 فٹ بلند لہریں
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








