بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

آذربائیجان سے اگلے ماہ رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہوجائے گی

15 جون, 2023 16:08

باکو: وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر نے مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے باہمی تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا ہے ۔

اسلام آباد: کابینہ نے آذربائیجان سے ایل این جی پاکستان لانے کی منظور دی ہے،آذربائیجان سے اگلے ماہ رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہوجائے گی،شہباز شریف گزشتہ6ماہ سے اس ڈیل پر کام کررہے تھے،کابینہ کی منظوری کے بعد اس ڈیل پر باضابطہ عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

پریس کانفرنس میں صدر آذربائیجان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا ہے،دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع موجود ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان پروازوں میں اضافہ کرینگے ، آذربائیجان کے متعدد وفود پاکستان کا دورہ کرینگے ۔

صدر الہام علیوف نے کہا کہ تعلیم ، دفاع اور توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی ، آذر بائیجان میں 750پاکستانی طلبا پڑھ رہے ہیں ، دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کےلیے مل کر کام کریں گے ، دفاعی صلاحیتوں کےلیے مشترکہ فوجی مشقوں میں اضافہ کیا جائےگا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کا دورہ کرکے بے انتہا خوش ہوئی ، نواز شریف نے کہا تھا جب باکو شہر کو دیکھیں گے تو خوشی ہوگی ، آذربائیجان کے صدر کے نظریے اور محنت کا قائل ہوں ، آذربائیجان میں پاکستان کےلیے محبت دیکھ کر خوش ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان سے تعلقات کے فروغ کو اہم سمجھتے ہیں ، آذربائیجان اورپاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہے ، آذربائیجان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ، روس یوکرین تنازع کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا کی قیمتیں بڑھیں ،موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شمسی توانائی فروغ دینے کے خواہاں ہیں ، آذربائیجان سے دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے خواہاں ہیں،آذربائیجان کیساتھ پیٹرولیم مصنوعات پر تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ، آذربائیجان کو توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں،پاکستان میں تجارت کے بہترین مواقع ہیں ، آذربائیجان کیساتھ ٹرانسپورٹیشن و دیگر امور پر جلد بات چیت ہوگی ، آذربائیجان کیساتھ باسمتی چاول کی تجارت کو مزید بڑھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کی ایئرلائن باکو سے اسلام آباد کیلئے آپریشن شروع کرے ، پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی ختم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر کے عوام 7دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی بربریت کا شکار ہیں ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے ، آذربائیجان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کی تائید کی۔

 

یہ پڑھیں : روس سے آنے والا تیل عالمی مارکیٹ سے 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے :شہبازشریف

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔