بائپرجوائے نے انڈین گجرات کی ساحلی پٹی پر لینڈ فال مکمل کر لیا،پاکستان محفوظ
سمندری طوفان بائپر جوائے بھارتی ریاست گجرات سےٹکراگیاطوفان کی رفتار 115 سے 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ۔
2طوفان کے نتیجے میں افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے،ہزاروں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،بجلی کے پولز گر گئے، ایک ہزار سے زائد دیہات کی بجلی منقطع ہوگئی،ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا۔
بائپر جوائے اب بھارتی ریاست راجھستان کی طرف بڑھ رہا ہے،بائپرجوائے آج کمزورہوکرشام تک ڈپریشن میں تبدیل ہوجائےگا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بائپرجوائے کیٹی بندر سے 125 کلومیٹر جنوب اورجنوب مغرب میں ہے،طوفان پہلے کمزور ہو کر سائیکلونک طوفان بنے گا،بائپر جوائے کی آج شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہو نے کی توقع بھی ہے۔۔
سمندری طوفان کے اثرات کے باعث ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر میں شدید بارش کا امکان ہے جب کے میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں 17 جون تک شدید بارش متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان میں آج اورکل بارش اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ اس دوران 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کابتانا ہےکہ کیٹی بندر کے ساحل پر 6 سے 8 فٹ تک لہریں بلند ہوسکتی ہیں جب کہ لہروں کی اونچائی 2 سے ڈھائی میٹر بلند ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 17 جون تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ پڑھیں : بائپر جوائے آج ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی کیٹی بندر سے ٹکرائے گا
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








