بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

اگر جماعت اسلامی کو 30 ووٹ نہیں ملے تو ذمہ دار پی ٹی آئی، حافظ نعیم پر ہے: سعید غنی

16 جون, 2023 15:05

کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر جماعت اسلامی کو 30 ووٹ نہیں ملے تو ذمہ داری پی ٹی آئی، حافظ نعیم پر ہے، حافظ نعیم الرحمان نے ان کا اعتماد حاصل کیوں نہیں کیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل مرتضیٰ وہاب میئر اور سلمان مراد ڈپٹی میئر منتخب ہوئے، کراچی کے 13 ٹاؤنز میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے، عوام نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کرکے انہیں کامیاب کیا، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کرتی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی، میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمینز عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ نعیم الرحمان کہتے ہیں نشستیں ہماری زیادہ تھیں ہم سے چھین لی گئیں، جب سے اسمبلی بنی ہے پی ٹی آئی میں شدید قسم کی گروپنگ ہے، پہلے ہی دن سے کہہ رہے تھے تمام جماعتوں کیساتھ ملکر کام کریں، پی ٹی آئی کا کام تھا جس نے جماعت کو سپورٹ کا کہا تو اعتماد میں کیوں نہیں لیا، پی ٹی آئی کے امیدوار واٹس ایپ گروپس میں لڑتے رہے، اگر جماعت اسلامی کو 30 ووٹ نہیں ملے تو ذمہ داری پی ٹی آئی، حافظ نعیم پر ہے، حافظ نعیم الرحمان نے ان کا اعتماد حاصل کیوں نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مئیر کراچی کی کرسی پر مرتضی وہاب براجمان ، حافظ نعیم کو شکست

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جتنے لوگ نہیں آئے کیا انکے اہلخانہ نے کوئی درخواست دی، پی ٹی آئی ارکان کہتے رہے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، ان کے 3 ارکان جیل میں تھے، وہ لوگ کل آئے اور ووٹ دیا، فردوس شمیم نقوی کا حق بھی نہیں تھا ووٹ ڈالتے ان کو بھی لیکر آئے، بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اکثریت پر اقلیت جیت گئی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاسی رواداری کا مظاہرہ کرے، کراچی میں نفرت اور تقسیم کی بنیاد پر لڑایا جاتا ہے اسے ختم کریں، کل جھگڑا ہوا تھا کچھ یوسیز چیئرمینز کو اندر جانے نہیں دیا جارہا تھا، ہم نے کوئی کیمپ نہیں لگایا تھا نہ کسی کارکن کو بلایا، الیکشن کمیشن نے تمام اراکین کا ایک اجلاس بلایا تھا، اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 11 بجے تک تمام گیٹس بند ہوجائیں، تمام ووٹرز کو 11 بجے تک اندر لانا سیاسی جماعتوں کا کام تھا، فردوس شمیم نقوی کو جیل سے لانا ہماری ذمہ داری نہیں تھی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔