بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے الٹے سیدھے ہوگئے ہیں: شہباز شریف

16 جون, 2023 19:51

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج بھی آئی ایم ایف سے ہمارے سینگ پھنسے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے الٹے سیدھے ہوگئے ہیں، پوری کوشش کررہے ہیں آئی ایم ایف کیساتھ کم وقت میں معاہدہ کرلیں۔

جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں، مریم نواز باہمت ہے ہر جگہ پہنچ رہی ہے، پارٹی قیادت نواز شریف کی امانت ہے، نوازشریف کے وطن آتے ہی قیادت کی امانت واپس کردوں گا، نواز شریف نے بجلی کے 20،20 گھنٹے اندھیرے ختم کیے، نواز شریف نے جگہ جگہ موٹرویز بنائی، نواز شریف واپس آئیں گے تو ملک ان شاء اللہ دوبارہ ترقی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جب 2022 میں حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا: مریم نواز

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل کونسل کے اجلاس کو کئی بار میں نے مؤخر کرایا، چند باتیں دل کھول کر کرنا چاہتا ہوں، الیکشن کمیشن کی تلوار لٹک رہی تھی اس لیے آج اجلاس منعقد کیا گیا، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے الٹے سیدھے ہوگئے ہیں، پوری کوشش کررہے ہیں آئی ایم ایف کیساتھ کم وقت میں معاہدہ کرلیں، اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے والوں کو پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں، اسحاق ڈار دن رات محنت کررہے ہیں، آذربائیجان کے ساتھ بھی ہم نے کل معاہدہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شدید مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں غریب آدمی کو ریلیف دیا گیا، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا گیا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیاگیا، آج بھی آئی ایم ایف سے ہمارے سینگ پھنسے ہوئے ہیں، پاکستانی قوم نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے، پاکستان جلد ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا، نواز شریف چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔