بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کراچی سندھ ہے اور رہے گا جو میگا پروجیکٹ کراچی کیلئے ہیں وہ دوسرے اضلاع میں نہیں: شرجیل میمن

16 جون, 2023 16:12

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی سندھ ہے، کراچی سندھ رہے گا، کسی کے باپ میں مجال نہیں کہ ہمیں آنے سے روکے، جو سہولیات کراچی میں ہیں کیا وہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ہیں، کراچی کے لیے میگا پروجیکٹ ہیں، دیگر ضلعوں کے لیے نہیں ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اب تک اچھے اتحادی ہونے کا ثبوت دیا ہے، ایوان میں نفرت اور تعصب سے بھری گفتگو ہوگی تو اس کا جواب دیا جائے گا، گندم کی قیمت 2200 سے بڑھا کر 4 ہزار کی گئی، سیلاب کے باعث 21 لاکھ لوگوں کے گھر گرے، پیپلزپارٹی متاثرین کو مکانات بنا کر دے رہی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑے تحمل سے نفرت بھری تقریریں سنی ہیں، ایم کیو ایم الیکشن لڑتی کس نے منع کیا تھا، مانتا ہوں کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہے، لیکن کراچی میں اب ہڑتالیں نہیں ہوتیں، بوری بند لاشیں نہیں ملتیں، کراچی میں گاڑیاں نہیں جلتیں، بھتہ نہیں لیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سب سے پہلے مردم شماری پر اعتراض کیا، وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی سے مردم شماری بڑھی ہے، ہمارے دوستوں کو پتہ ہی نہیں تھا کہ کیسے مردم شماری ہورہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں بھی مردم شماری ہوئی، آپ نے مردم شماری کو مانا، ہم نے مردم شماری کو نہیں مانا، آپ وفاقی حکومت کا حصہ تھے، آپ آج بھی وفاق کا حصہ ہیں، میرے ساتھ چلیں میں انہیں گنواتا ہوں کتنی بسیں چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 500نئی بسوں کیلئے ہم نے گزارش کردی ہے: شرجیل میمن

انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ ہے، کراچی سندھ رہے گا، کسی کے باپ میں مجال نہیں کہ ہمیں آنے سے روکے، جس نے یہ خواب دیکھا تھا وہ لندن میں لاک ہوگیا، ریڈ لائن بھی بن رہی ہے، یلو لائن بھی بن رہی ہے، جو سہولیات کراچی میں ہیں کیا وہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ہیں، کراچی کے لیے میگا پروجیکٹ ہیں، دیگر ضلعوں کے لیے نہیں ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بات کرنے نہیں دوں گا دھمکی دیتے ہیں، تم ہوتے کون ہو، تمہیں مانتا کون ہے، کراچی واحد شہر ہے جس میں ای او بسیں شروع کی گئیں، نفرت کی بات کرنے والے زیادہ اور محبت کرنے والے کم لوگ کرتے ہیں، جو پارٹی نفرت کی سیاست کرتی ہیں انکا حال سب کے سامنے ہے، نفرت کی سیاست کرنے والی پارٹی الیکشن میں کھڑی بھی نہیں ہوتی، حکومت سندھ کو سلام پیش کرتا ہوں، ممکنہ طوفان کے حوالے سے انتظامات کیے، حکومت، انتظامیہ، رینجرز، آرمی، نیوی، کوسٹ گارڈ سب نے مل کر کام کیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔