بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

نوازشریف ضرور وطن واپس آئیں گے اور انتخابی مہم میں حصہ لینگے: جاوید لطیف

16 جون, 2023 15:25

شیخوپورہ: جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نوازشریف ضرور وطن واپس آئیں گے انتخابی مہم میں حصہ لینگے، ہم پیٹرول بم پھینکنے اور حملہ کرنے والے نہیں سیاسی لوگ ہیں۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن ہے، مسلم لیگ ن انتخاب اپنے نشان اور اپنے پلیٹ فارم پر لڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ ،ڈرائيورزخمی

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ انتخابات کی مہم بھرپور طریقے سے چلائیں گے، ہمیں 25سال سے مائنس کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ضرور وطن واپس آئیں گے انتخابی مہم میں حصہ لینگے، ہم پیٹرول بم پھینکنے اور حملہ کرنے والے نہیں سیاسی لوگ ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔