بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

الیکشن نہ بھی ہوتا تب بھی بجٹ ایسا ہی پیش کرتے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

16 جون, 2023 15:16

اسلام آباد: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین سے ایک ارب ڈالر آج یا پیر کو آجائیں گے،الیکشن نہ بھی ہوتا تب بھی بجٹ ایسا ہی پیش کرتے۔،

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں تاخیر کی وجہ آئی ایم ایف سے بات چیت تھی، ہم نے بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر اور ایس ایم ایز پر توجہ دی، 3.5 شرح نمو حاصل کی جا سکتی ہے، الیکشن نہ بھی ہوتا تب بھی بجٹ ایسا ہی پیش کرتے، سرکاری ملازمین سب سے زیادہ پسا ہوا طبقہ ہے، پنشنرز کو بھی مہنگائی کے تناسب سے دیکھا گیا، ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن کا ہدف سائنسی بنیادوں پر رکھا گیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور شرح نمو کے حساب سے ٹیکس کا ٹارگٹ رکھا جاتا ہے، بجٹ میں 223 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات کیے گئے، موجودہ ٹیکس دہندگان پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی ہے، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں، اسمگلنگ کم ضرور ہوئی ہے مگر ابھی ختم نہیں ہوئی، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایکشن لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلان بی پر عوامی سطح پر بات نہیں کرسکتے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا: اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ 5 ارب مالیت کی چینی قبضے میں لی گئی ہے، غیر معمولی منافع پر ٹیکس کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہے، وفاقی حکومت نے اس پر قانون شامل کیا اور وہ ہی تناسب کا فیصلہ کریگی، 99 ڈی کے قانون کے تحت 50 فیصد تک ٹیکس غیر معمولی منافع پر لیا جائے گا، نان فائلر پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس معیشت کو دستاویزی کرنے کیلئے لگایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے ایک ارب ڈالر آج یا پیر کو آجائیں گے، جو ہم نے قرض واپس کیا وہ دوبارہ مل رہا ہے، چین کیساتھ اس معاملے پر گفت و شنید مکمل ہوچکی ہے، بینک آف چائنہ کیساتھ بھی 30 کروڑ ڈالر پر بات چیت چل رہی ہے، آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کی شرائط رکھی جس کو پورا کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کا نگہبان ہے، یثرب کے بعد دوسری ریاست ہے جو کلمے کے نام بنی ہے، ایک گیس پائپ لائن کا اثاثہ 50 ارب ڈالر کا پاکستان کے پاس ہے، ریکوڈک سے 6 ہزار ارب ڈالر حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔