جب 2022 میں حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا: مریم نواز
اسلام آباد: مریم نواز کا کہنا ہے کہ 2022 میں پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، شہباز شریف، اسحاق ڈار نے مشکل حالات میں ملک کو چلایا، ڈیفالٹ سے دور کیا۔
چیف آرگنائزر و نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کارکنوں نے مشکل وقت میں چٹان کی طرح جماعت کا ساتھ دیا، تاحیات قائد نواز شریف ممبر اور کارکن کے دل میں بستے ہیں، 2022 میں پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، شہباز شریف، اسحاق ڈار نے مشکل حالات میں ملک کو چلایا، ڈیفالٹ سے دور کیا، دل کی گہرائیوں سے شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں، شہباز شریف نے کتنی مشکل سے اتحادی حکومت کو چلایا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ نواز شریف کو اپنا صدر سمجھا، نواز شریف نے انتھک محنت کیساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، جدید پاکستان کے معمار کا نام نواز شریف ہے، ملک میں ہر ترقی کے منصوبے پر ن لیگ اور نواز شریف کی مہر ہے، اگر نواز شریف کے 9 سال نکال دیئے جائیں تو کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا، نواز شریف نے انتھک محنت کیساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف ن لیگ کے بلامقابلہ صدر اور مریم چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر منتخب
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کبھی کسی کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب نہیں دی، نواز شریف نے ہمیشہ کہا کہ بدتمیزی کا جواب تہذیب سے دو، گالی نہ دو، نواز شریف اور ن لیگ پر بڑی بڑی مشکلات آئیں، ن لیگ کے رہنماؤں نے کبھی روتے پیٹتے اپنی مشکلات نہیں سنائیں، نواز شریف نے کبھی ملکی مفاد پر سودا نہیں کیا نہ کبھی ذاتی مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح نہیں دی، نواز شریف نے یہ نہیں کہا کہ اقتدار سے چلا گیا تو امریکا کو آوازیں دوں۔
دوسرے ملکوں کے سینیٹرز کو کہا جاتا ہے کہ میرے لیے بیان دے دو، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ ہمارے مشکل وقت میں کوئی کارکن اور رہنما پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا، دھمکانے اور تبدیلیاں لانے والے جہاں سے آئے وہیں واپس چلے گئے، نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، نواز شریف پوری آب و تاب کے ساتھ سیاست کے میدان میں چمک رہا ہے، نواز شریف نے مشکلات کا سامنا کیا،کارکنوں سے اظہار لاتعلقی نہیں کیا،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک کے کارکنان دہشت گردی کی عدالتوں میں رل رہے ہیں، عدالتوں میں رلنے والے کارکنوں سے کسی نے حال نہیں پوچھا، شہدا کا مذاق اڑانے والے کو ملک کے سپاہی کی کیا قدر ہوگی؟، شہدا کسی ایک جماعت کے نہیں ملک کے ہوتے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








