آئی ایم ایف کی نمائندہ کے بیان پر وزارت خزانہ کا ردعمل سامنے آگیا
اسلام آباد: آئی ایم ایف کی نمائندہ کے بیان پر وزارت خزانہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نمائندے کے بیان کا جائزہ لیا ہے، بیان میں کچھ مخصوص مسائل اٹھائے گئے ہیں، آئی ایم ایف کا 9 واں جائزہ فروری 2023 کے اوائل میں کیا گیا تھا، حکومت نے تمام تکنیکی امور کو تیز رفتاری سے مکمل کیا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ واحد باقی مسئلہ بیرونی فنانسنگ کا تھا، یہ مسئلہ بھی آئی ایم ایف ایم ڈی کیساتھ وزیر اعظم کی ٹیلیفونک کال میں حل ہوگیا تھا، آئندہ مالی سال کا بجٹ کبھی بھی 9 ویں جائزے کا حصہ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن نہ بھی ہوتا تب بھی بجٹ ایسا ہی پیش کرتے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بجٹ کے اعداد آئی ایم ایف مشن کے ساتھ شیئر کیے، اٹھائے گئے مخصوص مسائل پر ہمارا مؤقف ہے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کیا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








