جو کہتا تھا میں بہت پاپولر ہوں آج ملاقاتوں کیلئے بھیک مانگ رہا ہے: رانا ثنااللہ
اسلام آباد: رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جو کہتا تھا میں بہت پاپولر ہوں آج ملاقاتوں کیلئے بھیک مانگ رہا ہے، اس کے ارد گرد رہنے والے آج پی ٹی آئی سے اظہار لاتعلقی کررہے ہیں، بڑھکیں مارنے والے ایک ہفتہ بھی قید برداشت نہیں کرپائے۔
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھرپور منظم ہے، پارٹی کے تمام شعبوں کی ضلعی سطح پر تنظیم موجود ہے، مریم نواز نے پنجاب کے تمام ڈویژنز کا دورہ کیا، مریم نواز نے ہر سطح پر ذمہ داروں سے ملاقاتیں کیں، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی پنجاب میں پوزیشن مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9مئی پاکستان پر قبضہ کرنے کی کوشش تھی جو ناکام ہوگئی : راناثنااللہ
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑے رہنے والوں کو ہی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے، جو کہتا تھا میں بہت پاپولر ہوں آج ملاقاتوں کیلئے بھیک مانگ رہا ہے، اس کے ارد گرد رہنے والے آج پی ٹی آئی سے اظہار لاتعلقی کررہے ہیں، بڑھکیں مارنے والے ایک ہفتہ بھی قید برداشت نہیں کرپائے۔
انہوں نے کہا کہ قائد ن لیگ نے کہا کہ میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، آج اللہ تعالیٰ نے ہمارے قائد کو سرخرو کیا ہے، ہم نے تمام مشکلات کو صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کیا، 9 مئی کے بعد جو حالات ہیں یہ اللہ تعالیٰ کا انصاف ہے، اب حالات ایسے ہیں کہ ہم پوری جرات اور حوصلے کیساتھ آگے بڑھیں، ملکی ترقی اور بہتری کا سفر جو 2017 میں رک گیا تھا وہ پھر شروع کرینگے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








