شیل کمپنی پاکستان میں اپنا بزنس بند نہیں کررہی ہے: اسحاق ڈار
اسلام آباد : اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شیل کمپنی پاکستان میں اپنا بزنس بند نہیں کررہی ہے،شیل ایک اور انویسٹر کو اپنے شیئرز فروخت کرنا چاہتا ہے،شیل صرف پاکستان نہیں کئی ممالک میں بزنس کررہا ہے ، اس بارے میں منفی باتیں پھیلانا درست نہیں ۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی ادائیگی کو یقینی بنایا جارہا ہے ، ہم نے چین کے دونوں بینکوں سے رابطہ کیا، چین کے بینکوں کو ادائیگی میں کوئی جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ طے ہوا فاسٹ ٹریک سے ادائیگی کی جائے گی ، چینی بینکوں کو 300ملین ڈالرز کی ادائیگی بھی کردی گئی ، چینی بینکوں سے 300ملین ڈالرز پاکستان کو مل جائیں گے ۔
یہ پڑھیں : شیل پیٹرولیم کا پاکستان میں اپنے تمام حصص فروخت کرنے کا فیصلہ
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








