پاکستان میں فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا: مریم اورنگزیب
اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی فلم انڈسٹری پر زیرو ٹیکس ہے، فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا۔
نیشنل امیچور فلم فیسٹیول ایوارڈ کے آسٹریلیا روانہ ہونیوالے ہائی اچیورز کے اعزاز میں تقریب سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے باعث فلم انڈسٹری بحال ہوئی ہے، فلم سازی کی صنعت کو ٹیکس فری کیا گیا، فلم سازی میں سرمایہ کاری بھی ٹیکس فری ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹر فلم کیلئے رقوم فراہم کرے گا تو ٹیکس کریڈٹ لیا جاسکتا ہے، سینما مالکان سے ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنے کیلئے کہا گیا ہے، سینما کی انکم کو 10سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے صحافیوں اور فنکاروں کے لیے صحت کارڈ کا اعلان کردیا
ان کا کہنا تھا کہ اسکرین ٹورازم سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جاسکتا ہے، فلم ساز پاکستان کی ثقافت اور عظیم تاریخ کو دنیا کے سامنے لائیں، سعودیہ، ترکی، ایران اور قطر سمیت ہمسایہ ملکوں نے نئی فلم انڈسٹریاں قائم کیں، فلم کے شعبے میں 5 سے 10 سال کیلئے بہت سی مراعات دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی فلم انڈسٹری پر زیرو ٹیکس ہے، فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا، آلات کی درآمد، فلم میکنگ، سنیما، پروڈکشن کے آلات کی درآمد پر ٹیکس زیرو ہے، کارپوریٹ سیکٹر فلم کیلئے رقوم فراہم کرے گا تو ٹیکس کریڈٹ لیا جاسکتا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








