بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

جناح ہاؤس حملہ کیس: قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

18 جون, 2023 13:50

لاہور: قومی ویمنز فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار جناح ہاؤس حملے میں ملوث نکلیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی شمائلہ ستار کو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے، ملزمہ 9 مئی کو جناح ہاؤس کے باہر توڑ پھوڑ میں ملوث پائی گئیں، شمائلہ جیوفینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فٹبالر شمائلہ کی گرفتاری کیلئے انکی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا، جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں، موبائل فوٹیجز سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا گیا

پولیس کے مطابق ملزمہ شمائلہ ستار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے، شمائلہ ستار سے جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا، پولیس نے مقدمہ دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ شمائلہ فٹبال کی قومی ٹیم میں بطور گول کیپر نمائندگی کررہی ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔