یونان کے کوسٹ گارڈ نے ظلم کیا ہے: وزیردفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع نے کہا ہےیونان کے کوسٹ گارڈ نے ظلم کیا ہے،یونان کے عوا م نے معاملے پراحتجاج بھی کیا۔
اسلام آباد : اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یونان کشتی حادثے میں ہونے والی اموات بہت بڑا سانحہ ہے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی آڑ میں پاکستانی سمندر میں ڈوب گئے، سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، روزگار اور تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان باہر ملک جاتے ہیں، کوئی شخص 30لاکھ ، کوئی 35 لاکھ روپے دے کر باہر گیا۔
وزیردفاع نے کہا کہ 9مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی کااصل چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے، 9مئی کو شہدا کی بے حرمتی کی گئی۔
یہ پڑھیں : یونان کشتی حادثہ: وزیراعظم کا آج ملک میں یوم سوگ کا اعلان
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








