جماعت اسلامی الزامات لگانا چھوڑے اور مل کر کام کرے: شرجیل میمن
کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے الیکشن جیتی، جماعت اسلامی الزامات لگانا چھوڑے اور مل کر کام کرے۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پیپلزپارٹی کو کہہ رہی تھی کہ پی ٹی آئی کے ووٹ دلائیں، جماعت اسلامی کا مقصد ہمیشہ پاکستان میں فتنہ فساد پیدا کرنا ہے، جماعت اسلامی اپنی شکست کو تسلیم کرے، جماعت اسلامی پروپیگنڈا ور ٹرینڈ چلانا بند کردے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سندھ ہے اور رہے گا جو میگا پروجیکٹ کراچی کیلئے ہیں وہ دوسرے اضلاع میں نہیں: شرجیل میمن
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے الیکشن جیتی، ایم کیو ایم بائیکاٹ نہ کرتی تو جماعت اسلامی کو بری طرح شکست ہوتی، جماعت اسلامی الزامات لگانا چھوڑے اور مل کر کام کرے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے جلسے میں بات کی تو انہیں سیلاب متاثرین کا درد ہے، وزیراعظم سندھ کے دورے پر آئے انہوں نے کچھ اعلانات کیے تھے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








