ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔محکمہ موسمیات نے آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں بعد نماز عصر منعقد ہوگا۔جس میں ذوالحج کے چاند کی رویت کے فیصلہ کیا جائے گا۔
ملک کے دیگر شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہونگے،چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
عرب میڈیا نے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظرآگیا،سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ28جون کو ہوگی،حج کا رکن یوم عرفہ27جون بروز منگل ہوگا۔
یہ پڑھیں : عید کا چاند تئیس مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے : محکمہ موسمیات
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








