کچھ لوگ نوجوانوں کو تشدد پر اکسانا چاہتے ہیں،انہیں مسترد کرنا ہوگا:بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ کچھ لوگ نوجوانوں کو تشدد پر اکسانا چاہتے ہیں،انہیں مسترد کرنا ہوگا،ہمیں سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا،ہماری سیاست شخصیات کے خلاف نہیں ہونا چاہیے۔
کراچی:وزیرخارجہ بلاول بھٹو نےصفایونیورسٹی میں منعقد کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے، موجودہ نوجوان نسل میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معیشت کی زبوں حالی کاچیلنج ہے، ہمیں غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ملکرکام کرنا ہوگا،ہماری منزل خوشحالی اور ترقی ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،ہمیں معاشی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔
‘یہ پڑھیں : وزیراعظم کی نیت پر کوئی شک نہیں لیکن ٹیم میں موجود لوگ وعدہ خلافی کررہے ہیں: بلاول
ٓ
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








