سیلاب میں مدد بھول نہیں سکتے، وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات
اسلام آباد: نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا پرتپاک خیرمقدم اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، یو این سیکریٹری جنرل نے وزیراعظم کا جوابی خیر سگالی کے پر جوش جذبات سے خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کو محسن تصور کرتے ہیں، سیلاب میں مدد بھول نہیں سکتے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں ہونے والی تباہی کے آپ عینی شاہد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے اہم ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال
شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے یو این سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی، آباد کاری اولین ترجیح ہے اور رہے گی، موسمیاتی تبدیلیوں سے ترقی پذیر ممالک پر معاشی دباؤ مزید بڑھ گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








