گھروں کی تعمیر کیلئے 25 ارب وفاقی حکومت دے گی: اسحاق ڈار
اسلام آباد: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ گھروں کی تعمیر کیلئے 25 ارب وفاقی حکومت دے گی، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 11 ارب سے زائد کے منصوبے ہوں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اچھے کام کی نیت کریں تو اللہ تعالیٰ مدد کرتا ہے، مستحق خواتین کی مالی مدد حکومت کی ذمہ داری ہے، اتحادی حکومت ہے اور میں اتحادی حکومت کا وزیر خزانہ ہوں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تقریباً 100 ارب روپے کی سیلاب متاثرین کیلئے فوری ضرورت تھی، 100 ارب روپے سیلاب متاثرین کا حق تھا، 80 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے اور خرچ کیے، سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے 16.3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈارکی امریکی سفیر سے ملاقات :آئی ایم ایف پروگرام میں کردار ادا کرنے کی درخواست
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے سندھ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا، سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ماسٹر پلان بنایا جائے گا، سیلاب متاثرین کیلئے مزید 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر پر 50 ارب کا تخمینہ رکھا گیا، گھروں کی تعمیر کیلئے 25 ارب وفاقی حکومت دے گی، سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 11 ارب سے زائد کے منصوبے ہوں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








