بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

ہمایوں اختر خان کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

22 جون, 2023 19:03

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق قائم ہے اور شہید اختر عبدالرحمٰن جس فوج کے جرنیل تھے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، 9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی انتہائی افسردہ کیا اور اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کی دو خواتین رہنماؤں کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قوم نے ہمیشہ افواج پاکستان کا بے انتہا احترام کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ قوم اور اس کے محافظوں کا یہ محبت بھرا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ ان حالات میں میرے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلق جاری رکھنا ممکن نہیں رہا لہٰذا میں پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔