تیل و گیس کی تلاش کیلئے عالمی کمپنیوں کو پاکستان میں کام کرنے کیلئے کہا ہے: مصدق ملک
اسلام آباد: مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ امیر اور غریب کا گیس ٹیرف الگ کردیا ہے، تیل و گیس کی تلاش کیلئے عالمی کمپنیوں کو پاکستان میں کام کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔
وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تاپی منصوبہ 10 سے 12 سال تک سردخانے میں پڑا رہا، تاپی منصوبے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، تاپی منصوبے کے حوالے سے عالمی پابندیوں کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کو خام تیل کی ادائیگی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی میں کی گئی : مصدق ملک
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ زراعت اور صنعت کیلئے توانائی کی اشد ضرورت ہے، ایل این جی کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، پہلی مرتبہ امیر اور غریب کا گیس ٹیرف الگ کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے متبادل ذرائع کیلئے کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے، تیل و گیس کی تلاش کیلئے عالمی کمپنیوں کو پاکستان میں کام کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








