بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

وزیر اعظم پیرس میں :آئی ایم ایف کے قرض بحالی پروگرام کا آخری موقع

22 جون, 2023 12:07

وزیراعظم شہباز شریف نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں شرکت کیلئے پیرس پہنچ گئے ہیں ۔ سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں کے علاوہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں قرض پروگرام کی بحالی کیلئے بریک تھرو متوقع ہے۔

آئی ایم ایف قرض پروگرام بحالی کے جتن جاری ہیں۔ تمام تر نظریں پیرس پر لگ گئیں جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی، آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات متوقع ہے جس میں معاہدے کیلئے قائل کرنے کی آخری کوشش کی جائے گی۔

آئی ایم ایف کے ساڑھے 6 ارب ڈالر توسیعی قرض پروگرام کی بحالی کا مشن، پاکستان کے پاس وقت بہت کم رہ گیا،قرض پروگرام کی مدت میں محض نو روز رہ چکے ہیں، نویں اقتصادی جائزے کی کامیاب تکمیل اور نئی قسط کے حصول کیلئے وزیراعظم اور وزیر خزانہ خود میدان میں آگئے۔

وزیراعظم نئے بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کے تحفظات دور کرنے اور پائیدار معاشی استحکام کیلئے جاری ضروری اصلاحات سے آگاہ کریں گے۔ تین سال سے زائد عرصے پر محیط قرض پروگرام کی مدت 3 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ پاکستان کو اب تک 3.9 ارب ڈالر موصول ہو چکے جبکہ 2.6 ارب ڈالر کی فنانسنگ زیر التوا ہے۔

یہ پڑھیں : آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے الٹے سیدھے ہوگئے ہیں: شہباز شریف

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔