وفاقی حکومت کا 28 جون کو بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیل کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر ایک اضافی تعطیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم نے بدھ 28 جون کو بھی عام تعطیل کی منظوری دے دی۔
ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے اداروں میں بدھ سے جمعہ تک 3 تعطیلات ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم سندھ کا گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے اداروں میں بدھ سے ہفتے تک 4 تعطیلات ہوں گی۔
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث مرکزی بینک 29 اور 30 جون کو بند رہےگا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








