میئر کراچی کا الیکشن پیپلزپارٹی کے گلے کا طوق ثابت ہوگا: سراج الحق
اسلام آباد: سراج الحق کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کا الیکشن پیپلزپارٹی کے گلے کا طوق ثابت ہوگا، پیپلزپارٹی کی کرپٹ سوچ کو کراچی کی گلیوں میں دفن کرکے دم لیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیوب لیڈر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے، پیپلزپارٹی کی کرپٹ سوچ کو کراچی کی گلیوں میں دفن کرکے دم لیں گے، تمام تر بدمعاشیوں کے باوجود پیپلزپارٹی ہارگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر جماعت اسلامی کو 30 ووٹ نہیں ملے تو ذمہ دار پی ٹی آئی، حافظ نعیم پر ہے: سعید غنی
سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کے الیکشن میں الیکشن کمیشن نے ہم سے انصاف نہیں کیا، دنیا حیران ہوئی کیسے 9 لاکھ والے ہارگئے اور3 لاکھ والے جیت گئے، پیپلز پارٹی سے بات نہیں کرنا چاہتا، ان لوگوں سے بات کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے آئین کے مطابق حلف اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان حقیقی معنوں میں خوشحال ملک بنے گا، اگر ایسے الیکشن کرانا ہے تو پھر عوام کے ساتھ دھوکہ نہ کیا جائے، پیپلزپارٹی کی تاریخ دھاندلی، کرپشن، خرید و فروخت سے بھری پڑی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت پوری طرح پھنس گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کا الیکشن پیپلزپارٹی کے گلے کا طوق ثابت ہوگا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








