بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

میں مسلم لیگ ن کو دھوکا نہیں دوں گا، انتخابات ضرور ہونگے: آصف زرداری

23 جون, 2023 18:42

لاہور: آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میں نے کسی کو دھوکا نہیں دیا، مسلم لیگ ن کو دھوکا نہیں دوں گا، ملک میں انتخابات ضرور ہوں گے۔

سابق صر آصف علی زرداری نے اپٹما ہاؤس کا دورہ کیا اور صنعت کاروں سے ملاقات کی، صنعت کاروں نے آصف زرداری کو انڈسٹری کے حالات پر بریفنگ دی۔

اپٹما ممبران کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اس وقت بحران کا شکار ہے، ہمیں بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے بہت زیادہ مسائل ہیں، دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کا ٹیرف بہت مہنگا ہے، انڈسٹری کو بجلی مہنگی ملنے کی وجہ شدید نقصان ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گھریلوں صارفین کو تو ریلیف دے رہی ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایکسپورٹ بڑھانے کے بجائے کم کی، سندھ اور بلوچستان میں آپ کی مدد سے گیس ملتی رہی، پنجاب میں گیس کی قیمت اور قلت سے شدید مشکلات ہیں۔

بعد ازاں سابق صدر آصف علی زرداری کا میڈیا اور صنعت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی وسائل کے لحاظ سے منفرد ملک ہے، بنگلا دیش کی ایکسپورٹس کا جائزہ لے چکا ہوں، میں نے ایکسپورٹس یورپ تک لے جانے کیلئے کوششیں کیں، پاکستان قدرتی وسائل کے لحاظ سے منفرد ملک ہے، بنگلا دیش کو بھارت کی پراکسی ہونے کا ایڈوانٹیج ملتا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں امدا ددینے کے بجائے تجارت کے مواقع دیے جائیں، میثاق معیشت پر دستخط کے لیے تیار ہوں، پاکستان متاثر ہوگا تو ہم سب متاثر ہوں گے، 40 سال تک ہمارے ارد گرد جنگوں سے متاثر ہوئے ہیں، پاکستان کےلیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، جھل مگسی کا علاقہ سندھ کے قریب ہے، وہاں کپاس کی کاشت کرانا چاہتا ہوں، برآمدات کو فروغ دے کر معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے، میں آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی نیت پر کوئی شک نہیں لیکن ٹیم میں موجود لوگ وعدہ خلافی کررہے ہیں: بلاول

انہوں نے کہا کہ بھارتی مصنوعات براستہ بنگلادیش فروخت کی جارہی ہیں، بنگلا دیش میں بھارتی ٹیکسٹائل پر میڈان بنگلادیش کا ٹیگ لگتا ہے، بنگلادیش کی 70 فیصد ٹیکسٹائل برآمدات بھارتی ساختہ ہوتی ہیں، پاکستان قدرتی طورپر اپنی مثال آپ ہے، ایک زمانے میں مقابلہ نہیں تھا اب ہر چیز کا مقابلہ ہے، سعودی عرب اور ایران کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن جلد شروع ہوجائے گی، گیس پائپ لائن میں تاخیر کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف چند سیاسی خاندانوں کے امیر ہونے سے کچھ نہیں ہوگا، ہم غریب نہیں، امیر ملک ہیں، پاکستان کو غریب سمجھنے والے احمق ہیں، یہ بات اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی تو میں کیا کروں، اس شخص کو کوئی تجربہ نہیں تھا، کوئی کام کیا ہوتا تو پتا ہوتا، میں نے کسی کو دھوکا نہیں دیا، مسلم لیگ ن کو دھوکا نہیں دوں گا، ملک میں انتخابات ضرور ہوں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔