پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں : دفتر خارجہ نے انڈیا امریکا بیانیہ مسترد کردیا
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ملاقات کے بعد امریکا اور بھارت کے مشترکہ بیان پر شدید تنقید کی ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے امریکا بھارت مشترکہ بیان پر میڈیا کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیان غیر ضروری، یکطرفہ اور گمراہ کن ہے، پاکستان امریکاکےساتھ دہشتگردی کیخلاف قریبی تعاون کررہاہے، پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں بےمثال قربانیاں دی ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ عالمی برادری نےدہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کوبارہا تسلیم کیا ہے، دہشت گردی کومشترکہ اورتعاون پرمبنی اقدامات سےشکست دی جاسکتی ہے، مشترکہ بیان کے دعوے کیسے دہشت گردی کیخلاف عالمی عزم کومضبوط کرسکتےہیں؟، بھارت ایسے بیانات سےمقبوضہ کشمیرمیں اپنےمظالم سےتوجہ ہٹاناچاہتاہے، پاکستان پردہشتگردی کیخلاف جنگ کےمتعلق الزامات لگانا بالکل غلط ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہےمشترکہ بیان خطےمیں کشیدگی اورعدم استحکام کوختم کرنےمیں ناکام رہا، مشترکہ بیان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کانوٹس لینےمیں ناکام ہے،مشترکہ بیان بین الاقوامی ذمہ داری سےدستبردار ہونے کے مترادف ہے، بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجیزکی منصوبہ بند منتقلی پر بھی گہری تشویش ہے۔
یہ پڑھیں : عمران خان منصوبے کے تحت اداروں کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں : خواجہ آصف
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








