منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

آصف زرداری کی دبئی میں نواز شریف سے ملاقات کا امکان

25 جون, 2023 21:07

دبئی: سابق صدر آصف زرداری کی دبئی میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سیاستدانوں کی دبئی میں بڑی بیٹھک کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی دبئی میں نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں مسلم لیگ ن کو دھوکا نہیں دوں گا، انتخابات ضرور ہونگے: آصف زرداری

ذرائع کے مطابق عام انتخابات ہوں گے یا نہیں، انتخابی مہم کیسے چلائیں گے، کون کس سے اتحاد کرے گا، کون انتخابی اتحاد نہیں کرے گا، یہ بیٹھک کا موضوع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والے 2 اہم شخصیات بھی د بئی پہنچ گئے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔