آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی
اسلام آباد: آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے کی چھوٹ دی گئی تھی، بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنے کی شرط عائد کی گئی تھی اور آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض اٹھایا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کا مقصد ملک میں ڈالر کی قلت پر قابو پانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے رکھنے پر آئی ایم ایف راضی
اس کے علاوہ 2 ہزار سی سی سے بڑی لگژری گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کھاد کی فروخت پر 3 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








