بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

جب اقتدار چلا جاتا ہے تو پولیس پیچھے لگتی ہے: خواجہ آصف

25 جون, 2023 16:01

اسلام آباد: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جب اقتدار چلا جاتا ہے تو پولیس پیچھے لگتی ہے، ڈالے میں بیٹھے لوگ اور سائرن سن کر لوگ گالیاں دیتے ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حج پر جانے والے اراکین اسمبلی نے اپنے اخراجات خود برداشت کیے، سرکاری اخراجات پر کوئی بھی رکن اسمبلی حج پر نہیں گیا، حکومت کی جانب سے اراکین کو کوئی سہولت نہیں دی گئی، سوشل میڈیا پر غلط تاثر دیا جارہا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام واپس آئے گا، عوام اس وقت مشکل معاشی صورتحال سے گزررہی ہے، ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر ہمیں مراعات زیب نہیں دیتیں، امید ہے آئی ایم ایف معاہدہ جلد ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکاکی وجہ سے ملا:وزیر دفاع خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ آئینی عہدوں کا پروٹوکول ٹھیک ہے، دیگر لوگوں کا پروٹوکول دیکھ کر لوگ گالی دیتے ہیں، جب اقتدار چلا جاتا ہے تو پولیس پیچھے لگتی ہے، ڈالے میں بیٹھے لوگ اور سائرن سن کر لوگ گالیاں دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پروٹوکول کی روایت کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیئں، ہمیں وہ کام کرنے چاہئیں جس سے عوام میں ہماری عزت ہو، ہمیں اپنے ادارے کی عزت کرانی چاہیے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔