نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی، صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیے
اسلام آباد: قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیے۔
قائم مقام صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیے جس کے ساتھ ہی یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔ صدر مملکت کا الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کر دیا گیا۔
آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہلی کی مدت تاحیات سے کم ہوکر 5 سال ہوجائے گی۔
الیکشن ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکے گا، انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صدر مملکت سے مشاورت کے بغیر ہی الیکشن کمیشن کو مل جائے گا
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم منظور کرلی، نااہلی کی مدت پانچ سال مقرر
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا جبکہ یہ بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی نے الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دینے کا بل بھی اتفاق رائے سے منظور کیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








