حافظ نعیم تعصب کا چشمہ اتار کر دیکھیں تو انہیں ترقیاتی کام نظر آئیں گے: ڈپٹی مئیر کراچی
کراچی: ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے جماعت اسلامی کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔
سلمان عبداللہ مراد کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے جنید مکاتی کی نشاندہی پر مئیر کراچی ان کے علاقے میں گئے، مرتضیٰ وہاب نے جنید مکاتی کے علاقے کا مسئلہ حل کرا دیا، حافظ نعیم اپنے علاقائی نمائندوں سے حقائق جان لیتے تو اچھا ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: مئیر کراچی کی کرسی پر مرتضی وہاب براجمان ، حافظ نعیم کو شکست
ان کا کہنا تھا کہ نعیم الرحمان ضدی بچے نہ بنیں ٹاونز چیئرمینز کو کام کرنے دیں، کراچی کے تمام ٹاؤنز میں بلاتفریق رنگ و نسل ترقیاتی کام ہورہے ہیں، بلاتفریق شہر میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی سیاست میں لسانی ٹچ نہ دیں، حافظ نعیم تعصب کا چشمہ اتار کر دیکھیں تو انہیں ترقیاتی کام نظر آئیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








