اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا کیس: شہباز گِل کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم
اسلام آباد: شہباز گل پر اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اہم پیشرفت، عدالت نے شہبازگل کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ایف آئی اے کو شہباز گِل کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا
عدالت نے حکم دیا ہے کہ شہباز گِل پاکستان میں جس بھی ایئرپورٹ پر نظر آئیں، انہیں گرفتار کرلیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش
اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین نادرا کو شہباز گِل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ شہباز گِل جان بوجھ کر کیس کے ٹرائل کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے، شہبازگِل کی اسلام آباد اور فیصل آباد رہائشگاہ کے باہر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیا جائے۔
عدالت نے شہبازگِل کی تمام پراپرٹیز کی رپورٹ 30 دن میں کر انے کا حکم بھی دیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








