کراچی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں بھگدڑ، 1خاتون جاں بحق، 16 زخمی اور بیہوش
کراچی: کیماڑی میں واقع کے پی ٹی گراؤنڈ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم فراہمی کے دوران بھگدڑ مچنے پر ایک خاتون جاں بحق، جبکہ 16 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی و بے ہوش خواتین کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کے پی ٹی گراؤنڈ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم فراہم کی جارہی تھی۔
دوسری جانب علاقہ پولیس کے مطابق کے پی ٹی اسکول میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کیمپ لگا تھا، جس کے باہر خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام : دو پرائیویٹ ممبران کی بورڈ میں تعیناتی کی منظوری
پولیس نے بتایا ہے کہ اسکول کا گیٹ کھلا تو اندر جانے کے لیے بھگدڑ مچ گئی۔
ایک متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہمیں پیسے دینے بلایا گیا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








