منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پی آئی اے نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں بڑا اضافہ کردیا

26 جون, 2023 14:06

کراچی: اربوں روپے خسارے میں جانے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں بڑا اضافہ کردیا۔

انتظامیہ کی جانب سے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، لیکن فلائنگ الاؤنس کے حصول کیلئے 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق 10 سال تک سروس والے پائلٹس کے الاؤنس میں 35 فیصد اضافہ، 20 سال سروس والے پائلٹس کے الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ، 30 سال تک سروس کرنے والے پائلٹس کےا لاؤنس میں 25 فیصد اضافہ، 30 سال سے زیادہ سروس والے پائلٹس کے الاؤنس میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بورڈ آف ڈاریکٹرز نے انتظامیہ کی سفارش پر پائلٹس کے الاؤنس میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی مزید 250 ملازمین کی بھرتیوں کی استدعا مسترد

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی نہ کرنے، بغیر وجہ چھٹی کرنے والے پائلٹس کو فلائنگ الاؤنس نہیں ملے گا۔

60 گھنٹے فلائنگ پر پائلٹس کو 150 فیصد فی گھنٹے کے حساب سے الاؤنس ملے گا، 70 گھنٹے فلائنگ پر پائلٹس کو فی گھنٹہ 200 فیصد کے حساب سے الاؤنس ملے گا، 71 یا اس سے زائد گھنٹے جہاز اڑانے پر 250 فیصد فی گھنٹہ کے حساب سے الاؤنس دیا جائے گا۔

پائلٹس کیلئے ڈومیسٹک پروازوں پر فلائنگ الاؤنس 500 روپے فی گھنٹہ اضافہ کرکے 750 روپے کردیا گیا ہے، بین الاقوامی فلائٹس پر پائلٹس کو فی گھنٹہ الاؤنس 5 ڈالر اضافہ کرکے 10 ڈالر فی گھنٹہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق فلائنگ الاؤنس ریٹائرڈ یا برطرف کیے گئے پائلٹس کو نہیں ملے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔