دبئی میں پی پی اور ن لیگ کے درمیان ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور: دبئی میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں، گیلانی خاندان، پرویز اشرف، کائرہ اور کچھ دیگرحلقوں میں ن لیگ امیدوار کھڑا نہیں کریگی، وزیراعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں مصالحتی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والی اہم ملاقات میں نگراں وزیراعظم کا نام بھی فائنل کیا جائے گا، الیکشن کی تاریخ بھی اسی ملاقات کے دوران دونوں جماعتیں فائنل کریں گی، اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی توڑنے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا، اسمبلی وقت سے پہلے توڑنے سے الیکشن مہم کے لیے وقت مل سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی دبئی میں نواز شریف سے ملاقات کا امکان
ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے کچھ مزید رہنما بھی دبئی اس میٹنگ میں شرکت کے لیے جائیں گے، دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن لیڈرز کا نام بھی فائنل کیا جائیگا، استحکام پاکستان اور ق لیگ کو کتنی سیٹوں پر ایڈجسٹ کرنا ہے، اس پر بھی بات ہوگی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








