منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد مقرر کردی

26 جون, 2023 18:01

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود مزید ایک فیصد بڑھا دیا جس کے بعد ملک میں شرح سود 22 فیصد تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس میں شرح سود ایک فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج منعقد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پر سے پابندی ختم کردی

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ اجلاس سے اب تک ملک میں مہنگائی میں اضافے کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے جس کی سدباب کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔