عید الاضحیٰ کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
لاہور: سی ٹی ڈی نے عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق 3 حساس شہروں سے داعش کی خاتون سمیت 9 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں کی گئیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دستی بم، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد گرفتار
حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








