منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

چیئرمین سینیٹ کے مراعات کے بل کو قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہونے دیں گے: اسحاق ڈار

27 جون, 2023 21:10

اسلام آباد: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے مراعات کے بل کو منی بل کا حصہ نہیں بنایا، چیئرمین سینیٹ کے مراعات کے بل کو قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ چارٹر آف اکانومی کو ٹھیک کرنا ضروری ہے، سب مل کر ملک کیلئے تھوڑی قربانی دینی چاہیے، ڈیفنس میں اخراجات کم کرنے کی گنجائش نہیں، سول سروسز کے اخراجات میں کچھ کمی کی گنجائش ہے، حکومت نے کفایت شعاری کے اقدامات کیے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے شیئر نے بھی وفاقی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے، فیڈرل گورنمنٹ کے پاس اسپیس نہیں ہے، ہمیں نئے این ایف سی میں کوئی اسپیس نکالنا پڑے گا، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کے معاہدے پورے نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں: گھروں کی تعمیر کیلئے 25 ارب وفاقی حکومت دے گی: اسحاق ڈار

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے میثام معیشت کرنا پڑے گا، ہم سب کو خوشی سے ملک کیلئے قربانی دینی چاہیے، مشکل حالات ہیں، سب جانتے ہیں ہم کن حالات سے گزررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ سے اوپر تنخواہ داروں پر ٹیکس میں ڈھائی فیصد اضافہ ہوا ہے، چیئرمین سینیٹ کے مراعات کے بل کو منی بل کا حصہ نہیں بنایا، چیئرمین سینیٹ کے مراعات کے بل کو قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہونے دیں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔