منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کابینہ نے چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے سمیت 4 پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری دیدی

27 جون, 2023 20:49

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ 4 پروٹوکولز پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کا بینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لے لی گئی ہے، گدھوں کی کھالیں برآمدات کرنے کیلئے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری دی گئی، خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کے پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کیے جائیں گے، پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالیں ایکسپورٹ کرنے کو ریگولیٹ کرنا ہے، خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات کی چین کیلئے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی، پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہو گئے

حکومتی ذرائع کے مطابق صحت، حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر عملدرآمد ہوگا، پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف سے پہلے ہی توثیق کرائی جاچکی، وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔