یقین دلاتا ہوں کراچی میں کام ہوتا ہوا نظر آئے گا: میئر کراچی
کراچی: مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کراچی میں کام ہوتا ہوا نظر آئے گا، الزامات کی سیاست کا نقصان کراچی کو ہوا، جانتا ہوں رکاوٹیں اور مسائل کہاں سے پیدا ہوتی ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کے مسائل سمجھ کر ان کا حل نکالنا ہے، 14 ماہ ایڈمنسٹریٹر رہا ہوں نظام سے متعلق سب پتہ ہے، کراچی کو کینجھر جھیل اور حب ڈیم سے پانی ملتا ہے، کراچی کو اس وقت 550 ایم جی ڈی پانی مل رہا ہے، کراچی کی پانی کی طلب ایک ہزار ایم جی ڈی سے زائد ہے، دریاؤں میں پانی کی قلت ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبے کا پانچویں بار افتتاح ہوا ہے، کے فور منصوبے پر اس وقت 125 ارب لاگت آئے گی، وفاقی حکومت نے کے فور کیلئے بجٹ میں 15 ارب روپے رکھے، حب ڈیم سے کراچی کو اس وقت 100 ایم جی ڈی پانی ملتا ہے، حب ڈیم کی لائن 60 سال پرانی ہے کافی پانی ضائع ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر بننے کے بعد کوئی اختیارات کا رونا نہ روئے: مرتضیٰ وہاب
ان کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کراچی میں کام ہوتا ہوا نظر آئے گا، الزامات کی سیاست کا نقصان کراچی کو ہوا، جانتا ہوں رکاوٹیں اور مسائل کہاں سے پیدا ہوتی ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جوبلی مارکیٹ کا مسئلہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت حل ہو جائے گا، جوبلی مارکیٹ کے لیے زمین کے ایم سی دے گی، زمین پر تعمیر تاجر کریں گے اور کے ایم سی کو کرایہ دیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








